کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پی سی بی نے آزادانہ پینل قائم کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین پر مشتمل پینل کا اعلان کردیا ہے۔ تین رکنی آزادانہ پینل مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قائم کئے جانے والا تین رکنی پینل جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں مشاورت کے بعد ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کو حتمی شکل دیگا۔

آزادانہ پینل تمام ایسوسی ایشنز کے لیے 32 کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے کپتانوں کے نام بھی تجویز کرے گا۔

6 ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جونیئر سلیکشن کمیٹی اور کوچز سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ترتیب دی ہے۔

آزادانہ پینل میں شامل سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تمام ٹیموں کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہاہے کہ تین رکنی آزادانہ پینل کے قیام سے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں میں کھلاڑیوں کا انتخاب اقرباپروری کی بجائے شفافیت پر مبنی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے مصباح الحق کو اہم ذمہ داری سونپ دی


متعلقہ خبریں