کین ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

کین ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

فائل فوٹوز


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر اکیلا دانن جایا کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار پائے ہیں۔

دنوں کھلاڑیوں کا گیند بازی کا اسٹائل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

ایکشن مشکوک ہونے کے بعد 14 دن میں دونوں کھلاڑیوں کی دوبارہ ٹیسٹ دینا ہوگا تاہم وہ باؤلنگ جاری رکھ سکیں گے۔

دانن جایا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لیکر سری لنکن ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے میچ میں صرف تین اوورز کرائے تھے۔

خیال رہے کہ ولیمسن اور دانن جایا کے باؤلنگ ایکشنز پہلے بھی غیرقانونی قرار دیے جاچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کا 2014  اور سری لنکن کھلاڑی کا 2018 میں بھی ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں