مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنیکی استدعا منظور

مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

فوٹو: فائل


کراچی:اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کوانسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔

کیس کی مزید سماعت اے ٹی سی میں ہوگی۔ سٹی کورٹ کراچی میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

آج ہونے والی سماعت میں تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے پیغام دیا کہ جو پیسے مانگے گا اس کا بھی یہی حشر ہوگا۔ یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟

تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے 91 کروڑ روپے کھانے کے لیے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔ دونوں کے مارے جانے کے بعد کون ۔ملزم سے اپنے پیسے مانگنے کی ہمت کرے گا؟

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کاروباری معاملات کے لیے سرمایہ کاری کی۔ کیا پاکستان میں کاروبار کرنا جرم ہے؟  خوف کی وجہ سے تین چار کے علاوہ کوئی سرمایہ کار سامنے ہی نہیں آرہا۔

عدالت نےفریقین کے  دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ اور مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ اب قتل کیس کی مزید سماعت اے ٹی سی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مرید عباس قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعہ شامل


متعلقہ خبریں