مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں، آصف زرداری

عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کو زرداری ہاؤس پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا کیا انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا اور خطے میں امن آئے گا۔

میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق  سابق صدرآ صف علی زرداری  نے کہا کہ بھارتی گجرات میں قتل عام کروانے والے مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر اور طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز کو مزید طاقت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ عالمی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو آرام سے بیٹھنا نہیں چاہیے تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم  بااثر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرکے مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت حاصل کرتے تاکہ بھارت کو دنیا میں تنہا کرکے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے وہ کشمیریوں کی مضبوط اور بااثر آواز بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کٹھ پُتلی میں وہ صلاحیت نہیں کہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاسکے، بلاول


متعلقہ خبریں