مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا غیر انسانی سلوک دنیا کے سامنے بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


بین الاقوامی میڈیا میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات کا پول دنیا کے سامنے کھُلنے لگاہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خصوصی نمائندہ پون بالی نے اسے بڑا انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل نہیں کر پائے گا۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناانصافیوں، ظلم و تشدد اور غیر انسانی سلوک کا پردہ دنیا کے سامنے چاک کردیا ہے۔

سی این این کی خصوصی نمائندہ پون بالی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کئی برسوں سے بھارتی تسلط میں رہتے ہوئے تھک چکے ہیں، کشمیری عوام کا مطالبہ ہے کہ بھارت ان کے وطن کو چھوڑ دے۔

پون بالی کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد دہشت گرد نہیں بلکہ کشمیر کی عام عوام ہے جو زیادہ تر نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ وادی پر کسی بھی طرح کے مذاکرات کرنے سے پہلے ہی انکار کرچکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت ہمیشہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگاتا رہالیکن کشمیر کے باسی اپنے حق خود ارادیت کے لیے خود میدان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں