خیبرپختونخوا کے وزراء کی ایک سالہ کارکردگی کیسی رہی؟رپورٹ تیار


پشاور:خیبرپختونخوا کے وزراء کی ایک سالہ کارکردگی کیسی رہی؟ وزیراعلی محمود خان نے رپورٹ تیار کرلی جسے آئندہ چند روز میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ 

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزراء کی کارکردگی کی خصوصی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے رپورٹ کی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور مشیر زراعت محب اللہ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وزیر سیاحت عاطف خان کی سیاحت سے متعلق کارکردگی کی تعریف جبکہ امور نوجوانان اور کھیل کا قلمدان واپس لیکر اعلی تعلیم کا اضافی چارج بھی انہیں سونپنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں محکمہ تعلیم اور اطلاعات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، مشیر برائے آئی ٹی کامران بنگش کو اضافی محکموں کا قلمدان دینے اور ایک صوبائی وزیر سمیت دو نئے مشیر حکومت میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کو آئندہ ایک سے دو روز میں وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد مستقبل کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی قیادت میں وزارت ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی


متعلقہ خبریں