پی ٹی آئی حکومت کفایت شعاری کے اپنے ہی نعروں پر عمل درآمد سے گریزاں

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور:پنجاب حکومت کفایت شعاری کے اپنے ہی نعروں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے، بزدار سرکار نے مختلف منصوبوں کی تعمیر پر پراجیکٹ الاؤنس میں سو فیصد تک اضافہ کر ڈالا۔ 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ایک طرف خالی خزانے کا راگ تو دوسری طرف صوبائی اداروں کی شاہ خرچیاں سامنے آئی ہیں۔  پی ٹی آئی کی کفایت شعاری مہم  دم توڑنے لگی۔

آئی ڈیپ اتھارٹی نے مختلف منصوبوں کی تعمیر پر پراجیکٹ الاؤنس دوگنا کر دیا ہے۔  پنجاب میں نئے اسپتالوں کی کنسٹرکشن کا ٹھیکہ ملنے کے بعد اتھارٹی کی جانب سے الاؤنس بیس کروڑ سے چالیس کروڑ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ نے اضافی پراجیکٹ الاؤنس پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں اور محکمہ خزانہ نے باقاعدہ مقررہ رقم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

آئی ڈیپ کے حکام کا مؤقف ہے کہ پراجیکٹ الاؤنس پی سی ون میں شامل ہے جو قوانین کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم، بجٹ میں ڈھول کا پول کھل گیا

 


متعلقہ خبریں