اورنج لائن ٹرین کو پٹڑی پر آنے میں مزید سات ماہ لگیں گے

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: ایک کے بعد ایک تاریخ لاہوریوں کا انتظار ختم نہ ہوا، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے آئندہ سال کی ڈیڈ لائن دے دی۔ 

نامکمل پراجیکٹ سے پریشان شہریوں کا کہناہے کہ حکمران عوام کے مسائل کا حل پہلی ترجیح بنائیں۔ اربوں روپے لاگت کے باوجود شہر کا میگا پراجیکٹ التواء کا شکارہے۔  اورنج لائن ٹرین کو پٹڑی پر آنے میں مزید سات ماہ لگیں گے۔

پنجاب حکومت نے اب نئی تاریخ دے ڈالی،  وزیراعلی اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ برائے ٹرانسپورٹ کا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین مارچ دو ہزار بیس میں آپریشنل ہو گی۔

شہریوں نے پراجیکٹ مکمل نہ ہونے پر کہا ہے کہ ہر بار نئی ڈیڈلائن حکام کی سستی اور نااہلی کی عکاس ہے۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ۔ عوام کو تنگی ہورہی ہے، حکومتی نااہلی کی سزا عوام کو کیوں دی جارہی ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ ن  کی حکومت نے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں پراجیکٹ کا آغاز کیا جو تیس جون دو ہزار اٹھارہ کو مکمل ہونا تھا۔

عدالت عظمی نے اورنج لائن ٹرین مئی دو ہزار انیس تک چلانے کا حکم دیا تھا، پی ٹی آئی کی بزدارسرکار عدالت عظمی کے احکامات پر عملدرآمد بھی یقینی نہیں بناسکی۔

یہ بھی پڑھیے:   سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم، اورنج لائن منصوبہ تکمیل کا منتظر


متعلقہ خبریں