عدلیہ مخالف تقاریر پر پیمرا افسران عدالت میں طلب

lahore highcourt

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کی۔

ابتدائی سماعت کے بعد پیمرا کے افسر کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

محمد اظہر نامی شخص نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز پاناما فیصلے کی آڑ میں اداروں کو تضحیک کا نشانہ بنارہے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  دونوں مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادس سب کے باوجود پیمرا عدلیہ مخالف تقاریر پر اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی۔

درخواست گذار نے یہ  بھی استدعا کی کہ عدالت پیمرا کو پابند کرے کہ وہ چینلز کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکے۔


متعلقہ خبریں