لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر مسلسل بھارتی جارحیت جاری تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی آرمی کے ایک آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نےاگر لائن آف کنٹرول پارکی تو پاکستان ہماری ناک توڑ دیگا، سابق بھارتی چیف جسٹس

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ ہونے والی چوکیوں سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے تھے جن میں ایک سات سالہ بچہ اور دو معمر افراد شامل تھے۔


متعلقہ خبریں