عمران خان نے کشمیر بیچ دیاہے، ریحام کا دعویٰ


ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں(عمران) نے کشمیر بیچ دیا ہے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کشمیر کے حوالے سے نئی دہلی کے عزائم سے بخوبی آگاہ تھے اور انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے اس حوالے سے معاہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ بلا ججھک یہ کہہ سکتی ہیں کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیاہے۔ ریحام خان نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کیا، ان کی ایک ٹیم ممبر نے اس حوالے (کشمیر پر سودے بازی)  سے ان سے جب یہ پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ عمران اس سب کے بارے میں پہلے سے آگاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے ٹویٹر پر دفاعی محاذ کھول لیا، لفظی گولہ باری جاری

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کا جواب تھا کہ یہ سب سچ ہے لیکن سب دعا کریں کہ یہ خبر جھوٹی ہو۔


متعلقہ خبریں