قومی کرکٹر حسن علی رشتہ ازدواج میں منسلک


قومی کرکٹر حسن علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

حسن علی کی شادی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوئی۔ نکاح کی تقریب  میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ بھائی ، والدین اور کرکٹر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔

نکاح کے وقت حسن علی نے گہرے سبز اور جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ انکی دلہن نے روایتی عروسی لال جوڑا اورسونے کے زیورات  پہن رکھے تھے۔

کرکٹر شاداب خان نے حسن علی کو انکی شادی پر مبارکباد کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیاہے۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا ’’ میرے یار حسن علی کی شادی، میری دعاہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو،عظیم شادی شدہ زندگی مبارک ہومیرے بھائی۔‘‘

حسن علی کے دوست اور خاندان کے افراد اس وقت تقریب کیلئے ہال میں موجود تھے۔ نوبیاہتا جوڑے نے  نکاح سے ایک دن پہلے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

میاں بیوی نے برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا جب کہ حسن علی  نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل  سے تصاویر بھی بنوائیں۔

کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے جب کہ اس موقع پر حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔

صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حسن علی کا نکاح سے ایک دن پہلے دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ


متعلقہ خبریں