مودی کے خلاف بھارتی شہریوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، قریشی

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت بڑا طبقہ نریندر مودی کے اقدام کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم خطے کی صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی صدر کے مشکور ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو 2 اور بھارتی وزیر اعظم کو ایک مرتبہ فون کیا اور کشمیر کی صورتحال پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کے لیے کبھی انکار نہیں کیا تاہم بھارت نے دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہیں لیکن اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مزید 30 کشمیری گرفتار کر لیے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 16 دن سے سخت کرفیو نافذ ہے جسے فوری طور پر ہٹانا چاہیے اور ہماری خواہش ہے کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے کشمیریوں نے نریندر مودی کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور اب بھارت کے اندر بھی تقسیم واضح ہو گئی ہے کیونکہ نریندر مودی کے اقدام پر بھارت میں کوئی اتفاق رائے دکھائی نہیں دے رہی۔


متعلقہ خبریں