چین کے وزیر خارجہ اور فوجی وفد جلد پاکستان پہنچے گا، مشاہد حسین

چین کے وزیر خارجہ اور فوجی وفد جلد پاکستان پہنچیں گے، مشاہد حسین

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 26 اگست کو چین کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سینیر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 سمتبر کو یوم دفاع کے روز چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جو موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے بہت اچھے تعلقات ہیں جو مستقبل میں ہمارے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو جو بھی حکمت عملی بنانی ہے وہ چین کے ساتھ مل کر بنانی ہو گی کیونکہ اس وقت بھارت اور چین کے درمیان بھی تنازعہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مودی کے خلاف بھارتی شہریوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، قریشی

انہوں نے کہا کہ بھارتی نے بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے معاملات خراب کر لیے ہیں جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں