حمزہ علی عباسی اور نمل خاور شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

کراچی : معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاورجلد رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  حمزہ علی عباسی 25 اگست کو اپنی دلہنیا گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 26 اگست ہو گا۔

حمزہ کی ہونے والی اہلیہ نمل خاور شوبز سے وابستہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کی ولیمے کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے  حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

حمزہ کی اہلیہ نمل خاور ان دنوں ہم ٹی وی کے  معروف ڈرامے آنا میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل گزشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

حسن علی کی شادی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوئی۔ نکاح کی تقریب  میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ بھائی ، والدین اور کرکٹر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔

نکاح کے وقت حسن علی نے گہرے سبز اور جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ انکی دلہن نے روایتی عروسی لال جوڑا اورسونے کے زیورات  پہن رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز