رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رمضان شوگر مل کیس کی سماعت آج ہو گی

فائل: فوٹو


لاہور:  احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سماعت ملتوی کر دی۔

بعد ازاں  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے بعد نیب ٹیم حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں احتساب عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج وسیم اخترنے آج رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کوعدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

واضح رہے عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم دونوں کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا۔

قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کی اس کیس میں بھی 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں