اسٹاک مارکیٹ میں 553 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آج بھی مثبت اختتام ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 553 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 419 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 682 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 106,220,850 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,938,657,713 بنتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مثبت رحجان رہا اور سرمایا کار کافی متحرک رہے۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29562 پر تھا اور دن کے اختتام پر آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمتوں میں کمی

مارکیٹ میں اچھا خاصا کاروبار ہونے کے باوجودہ الیکٹریکل مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اے ای ایل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور فی شیئر کی قیمت میں 1٫32 کی کمی ہوئی۔

کے ایم ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور کیپکو سمیت دیگر کمپنیاں آج منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔

اسکرین شاٹ

دن کے اختتام پر انڈیکس 856 پوائنٹ کے اضافے سے 30419 رہا جب کہ 109,051,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,176,483,783 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں