پلاسٹک بیگ استعمال کرنے پر سیور فوڈز سیل، بھاری جرمانہ عائد

پلاسٹک کے شاپنگ بیگ استعمال کرنے پر سیور فوڈز سیل، بھاری جرمانہ عائد

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کے بعد وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں انتظامیہ نے جڑواں شہروں کی معروف فوڈ چین سیورز فوڈ کی بلیو ایریا برانچ پر پابندی کے باوجود پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔


اس دوران سیور فوڈز انتظامیہ کے ارکان نے انسپیکشن ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دیئے جس پر انتظامیہ نے ریسٹورنٹ سیل کردیا جبکہ مقدمہ درج کرکے سرکاری ٹیم کو دھکے دینے والوں کو بھی گرفتار کرلیا۔


ڈائریکٹر جنرل پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی فرزانہ الطاف بولی نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کے مخلتف شاپنگ مالزدکانوں اور اتوار بازار کا دورہ کیا۔ اس دوران دکانداوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ عوام کو آگاہی بھی دی گئی۔

ادھراسلام آباد میں جرمنی کے سفارت خانے نے لوگوں کو پلاسٹک کا متبادل فراہم کر دیا۔
جرمن سفارت خانے کے اہل کاروں نے بلیو ایریا اور آب پارہ میں دوبارہ استعمال کے قابل ، کپڑے سے بنے تھیلے تقسیم کئے، شہریوں نے اقدام پر سفارت خانے کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں