کوچنگ کیلئے مجھ سے متعلق خبریں افواہیں ہیں، مصباح


لاہور: قومی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے رہے ہیں تاہم اب تک کی خبریں محض افواہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوچنگ کورس کررکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے لیے درخواست کرنے سے قبل وہ کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ نے مصباح کو کوچ بنانے کی مخالفت کردی

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جو لڑکے سینٹرل کنٹریکٹ پر ہیں ان پر زیادہ توجہ ہوتی ہے اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کیمپ سے کھلاڑی  بہتر انداز میں خود کو تیار کرسکیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پی سی بی یقیناً کپتان کی تبدیلی پر غور کررہا ہوگا اور یہ اختیار کرکٹ بورڈ کے پاس ہیں۔

’استخارہ کروں گا‘

مصباح نے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر کے لیے ایک ہی شخص کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ساری ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ہیڈ کوچ یا چیف سلیکٹر میں سے ایک عہدہ لینا پڑا تو کیا کریں گیں۔

اس کے جواب میں مصباح نے ہنستے ہوئے کہا کہ استخارہ کروں گا


متعلقہ خبریں