پولیو کے خلاف مہم، بل گیٹس کا عمران خان کو خط

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے انسداد پولیو کے لیے کئے گئے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بل گیٹس نے خط میں پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان سے پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے پولیو کے بارے میں موجود شکوک و شبہات نکالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔

انہوں نے حکومت کی توجہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی جانب بھی مبذول کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو بھی خصوصی توجہ درکار ہے۔

بل گیٹس نے انسداد پولیو کے لیے کیے گئے اقدامات کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی بھی تعریف کی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات اور گفتگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز