آرمی چیف غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، چین

فائل فوٹو


بیجنگ: چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین دوستی میں مثبت کردار ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کےلیے کردار جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ’ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کبھی سود مند ثابت نہیں ہوئی‘

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ معیاد کی تکمیل کے بعد مزید تین سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں