پرویز خٹک سے بدتمیزی کرنے والا کانسٹیبل معطل


پشاور: وزیر اعلی پرویز خٹک کو نازیبا الفاظ سے نوازنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔

کانسٹیبل عابد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔  ڈی آئی جی مردان اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کا فی الفور نوٹس لیا۔  کانسٹیبل عمران کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کرلیا گیا ہے۔

صوابی پولیس کے کانسٹیبل نے وزیر اعلی پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے پولیس کو گالیاں دیتے ہوئے خنزیر کہاتھا۔

عابد نےجواباً گالیوں سے بھری وڈیو اپ لوڈ  کی  اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈی آئی جی مردان نے ایکشن لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس ایک  منظم فورس ہے جہاں ایسی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔

عابد کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ پہلے بھی موٹرسائیکل چوری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

ڈی آئی جی مردان کے مطابق عابد کو ملازمت پر سروس ٹریبونل نے بحال کیا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں