احتساب عدالت نے واجد ضیا کو اصل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا


اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں پانامہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاٗ کو ریکارڈز کی اصل دستاویزات کے ہمراہ 22 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

واجد ضیا کو نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے کیونکہ اس روز برطانیہ میں مقیم دو گواہان ویڈیو لنک پر اپنی شہادتیں ریکارڈ کرائیں گے۔

نیب کے مطابق واجد ضیا کی اصل دستاویزات کے ساتھ موجودگی اشد ضروری ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ نواز شریف اور واجد ضیا ایک ہی عدالت میں ایک ساتھ پیش ہوں گے۔

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی عدالت نے سماعت میں حاضری کو  یقینی بنانے کی ہدایت کی  ہے۔

اس ماہ کے شروع میں پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ برطانیہ میں قیام پذیر دو گواہان پاکستان نہیں آسکتے ہیں۔  رابرٹ ڈبلیو ریڈلے اور اختر راجہ سیکورٹی خدشات اور بے پناہ مصروفیات کے باعث  گواہیاں دینے سے قاصر ہیں ۔ دونوں گواہان وڈیو لنک پر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں