پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

فائل فوٹو


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ برس ہونے والی کرکٹ سریز کا پانچ ہفتوں پر مشتمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلے ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے شروع ہو کر دو ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیوں کے درمیان پہلا ٹی20 مقابلہ 29 اگست کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا 31 اگست 2020 کو کارڈف اور تیسرا ٹی 20 میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں ہوگا۔

پاکستان بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا اور آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ذاکر خان نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔ جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں