حسن علی کے بعد عماد وسیم کی بھی شادی کی تیاریاں

لاہور: کرکٹر حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ عماد وسیم نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کو دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

عماد وسیم کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہوگی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز