پنجاب:حکومتی اراکین اسمبلی کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے جاری


 لاہور: پنجاب میں صوبائی وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے جاری  کردیے گئے۔ 

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی کے لئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ ایوان وزیر اعلی نے حکومتی اور اتحادی ایم پی ایز کو مزید 8 ارب 20 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی تھی ۔

لاہور میں صوبائی وزرا اور ایم پی اے کو 47 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیاہے۔ ملتان کے اراکین اسمبلی کے لیے ایک ارب سے زائد فنڈز کا اجرا ہوا ہے۔

پنجاب کے تمام صوبائی وزرا کے حلقوں میں دس سے بارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اس سے قبل حکومتی صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کو 7 ارب 80 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں ۔

حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں فنڈز جاری کی گئی  ہے۔

دوسری طرف  نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام پر حکومت نے ادویات کی مد میں 17کروڑروپے کا کٹ لگا دیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے 9 ارب روپے مالیت کا ترمیمی منصوبہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم شدہ بجٹ میں ادویات اور ان سپلائی کے بجٹ واضع کمی کردی گئی ہے،وفاق اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے زچگی اور نوزائئیدہ بچوں کی صحت پر پروگرام جاری ہے ۔

رواں سال پروگرام کے لیے 2 ارب 20 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔پروگرام میں ادویات کا بجٹ پروگرام کے دیگر شعبوں پر خرچ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے: ترقیاتی اسکیموں کیلئے اراکین اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری


متعلقہ خبریں