رواں سال پولیو کے 53 کیسز سامنے آ چکے ہیں، رپورٹ

پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد:ملک بھر میں جنوری 2019 سے جولائی 2019 تک پولیو کے 53 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

یہ انکشاف انسداد پولیوپروگرام کی رپورٹ میں کیا گیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس عرصے میں  خیبر پختونخوا میں ٹوٹل 41 پولیو کیسز سامنے آئے  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تعداد بنوں میں سامنے آئی ہے جہاں  21 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں جنوری 2019 سے جولائی 2019 تک  5 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح سندھ میں تین جبکہ بلوچستان میں چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صرف جون میں 25 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پولیو سے متعلق ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان, وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر اور سیکرٹری کے پی  کے علاوہ دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوئے۔

اجلاس میں  فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے وزیراعظم عمران خان کو پولیو کے حالیہ کیسز کے حوالے سے بریف کیا اور اس کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔

یہ بھی پڑھیے:  پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان


متعلقہ خبریں