کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں،امریکی ہاؤس آف ٹیکساس میں قرارداد


اسلام آباد: امریکی ہاﺅس آف ٹیکساس میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد  جمع کرائی گئی ہے۔

ہاﺅس آف ٹیکساس کے نمائندگان نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا اعلان بھی کردیاہے۔

ریاستی نمائندہ ٹیزی میزا نے کہاہے کہ فرینڈز آف کشمیر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن لانا فرینڈز آف کشمیر نے اپنا مشن بنالیا ہے ۔ہر فرد کا احترام اوراسکی زندگی کا تحفظ ضروری ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت شدید انسانی بحران کا سامنا ہے جس کو اس عالمی سطح پر اجاگر کرنا ضروری ہے ۔

ممبر ہاﺅ س آف ٹیکساس ٹیزی میزا نے کہاہے کہ فرینڈز آف کشمیرمقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں انسانی زندگیوں کو درپیش مسائل کو دنیا تک پہنچانے کےلئے سرگرم ہے ۔

امریکی ہاؤس آف ٹیکساس میں جمع کرائی گئی قرارد اد میں کہا گیاہے کہ فرینڈز آف کشمیر اقوام متحدہ اور تمام جمہوریت پسندوں سے تنازعہ کشمیر کے اثرات اور وہاں انسانی زندگیوں کو بچانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے خلاف رنگ نسل اور قومیت سے بالا تر ہو کرآواز اٹھائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 17واں روز، وادی لہو لہو


متعلقہ خبریں