عمران خان نے مودی کو جواب دینے کیلیے تیاریوں کا حکم دے دیا

عمران خان نے مودی کو جواب دینے کیلیے تیاریوں کا حکم دے دیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ مودی کی امریکہ آمد بھرپور احتجاج کی تیاری کی جائیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے نریندر مودی کی امریکہ آمد پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک آنے والے بھارتی وزیراعظم کیخلاف شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روندتے ہوئے کشمریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔

وزیراعظم نے  ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ سے ملاقات کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں