حمزہ علی عباسی نے شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی

حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں کی تصدیق کر دی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی شادی سے متعلق 25 اگست کے بعد اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی لوگوں تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری اور نمل کی شادی ہو رہی ہے ہمارا 25 اگست کو چھوٹا سے نکاح ہو گا اور 26 اگست کو ولیمہ کی تقریب رکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز سے حمزہ علی عباسی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کی انہوں نے آج سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے انتہائی جذبات کلمات ادا کیے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ جب آپ کو یقین ہو جائے آپ کا ایک رب ہے جسے مرنے کے بعد آپ نے حساب دینا ہے تو آپ کے اندر خود بخود تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پھر آپ کی پہلی کوشش دنیا کو تبدیل کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی زندگی پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہو گا کہ بہت سارے کام ایسے ہیں جو آپ کو تو خوشی دے رہے ہوتے ہیں لیکن وہ اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔ آپ انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اپنے رب سے مدد مانگتے ہیں۔ پھر ایک دن اللہ آپ سے خوش ہوتا ہے اور آپ کو کامیابی عطا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حمزہ علی عباسی اور نمل خاور شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

حمزہ عباسی نے کہا کہ کچھ لوگ شادی محبت یا فیملی کی وجہ سے کرتے ہیں اور کچھ تنہائی ختم کرنے اور بچوں کی محبت میں ایسا کرتے ہیں جو اچھی وجوہات ہیں لیکن میرا یقین کریں جب آپ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنی زندگی کو مکمل کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں