پنجاب اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قرار داد منظور

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور: بھارتی اقدام نے عالمی امن کو خطرے سے دوچار کر دیاہے،  پنجاب اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قرار داد منظور کر لی گئی،

پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں  حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے رہے، فیاض الحسن چوہان نے رانا مشہود کی گرفتاری کی پیشگوئی کر ڈالی۔

پنجاب کے صوبائی ایوان کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد خان مزاری  کی زیر صدارت پچیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا، وزیر قانون نے مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی اقدام پر قرار داد پیش کی۔

اپوزیشن نے قرار داد میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کا ذکر نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا، حکومت نے غلطی تسلیم کر کے نئی قرارداد تیار کی، متفقہ طور پر منظور ہونیوالی قرار دادا میں بھارتی جارحیت کی مذمت کے ساتھ کشمیر میں عالمی میڈیا کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیاتاکہ مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اویس لغاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ نے ہمیں ٹریپ کیا، خلیل طاہر سندھو بولے حکومت انٹرنیشنل فورم کو ساتھ ملا کر عالمی عدالت جایا جائے، عظمی کار دار نے کہا بھارت کو کشمیر میں کرفیو ختم کرنا ہو گا۔

اجلاس کے دوران حکومتی خواتین ارکان اور رانا مشہود میں تلخ کلامی ہوئی تو وزیرشہری ترقی میاں محمود الرشید اور ارشد ملک بھی الجھ پڑے۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر واک آوٹ کر گئے۔

ایجنڈہ مکمل ہونے پر اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے پہلے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان شریف خاندان اور مولانا فضل الرحمان پر خوب برسے۔

صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے یہ دعوی بھی کیا کہ رانا مشہود کچھ عرصہ بعد نیب کی حراست میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب:حکومتی اراکین اسمبلی کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے جاری


متعلقہ خبریں