ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ تحلیل


لاہور: نیا آئین نافذ العمل ہونے کے بعد ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ تحلیل ہو گیا۔

وسیم خان کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے اختیارات دے دیے گئے ہیں جو روزانہ کے معاملات اور بورڈ کے اہم امور کی نگرانی کریں گے تاہم چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز سی ای او کی ذمہ داریوں کا تعین کریں گے۔

سی ای او اپنی کوئی ذمہ داری کسی بھی افسر کو سونپ سکتے ہیں لیکن اس سے پہلے چیئرمین کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا جبکہ سی ای او کی غیر موجودگی یا برطرفی کی صورت میں چیئرمین پی سی بی عارضی اختیارات کسی بھی افسر کو سونپنے کا مجاذ ہو گا۔

پی سی بی کے آئین کے مطابق سی ای او کی خالی آسامی کو 90 دن کے اندر پر کرنا ہو گا، سی ای او نیشنل کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی منظوری دینے کا مجاذ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پی سی بی نے آزادانہ پینل قائم کردیا

چیئرمین کا بھی اہم تعیناتیوں کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف گورنرز سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تعیناتی کے لیے بھی چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سلیکشن کمیٹی سے مشارت کرنا ضروری ہو گا۔


متعلقہ خبریں