کشمیر کونسل یورپی یونین کی طرف سے احتجاجی دھرنوں کا آغاز


لندن:مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے کشمیر اور کشمیریوں کو بچانے کے لئے کشمیر کونسل یورپی یونین  نے احتجاجی اور اطلاعاتی دھرنوں کا آغاز کیا ہے جو آج یورپی وزاتِ خارجہ کے دفتر سے شروع کیا گیا۔

کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ اس بات کا بہت امکان ہے کہ بھارتی فوجی ہی سول کپڑوں میں ان غنڈوں میں شامل ہو اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کُچلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی بہت خوفناک صورتِ حال پر منتج ہو سکتی ہے۔ بالآخر کرفیو جیسے ہی نرم ہو گا غُصے میں بپھرے ہوئے مظلوم کشمیری جب تحریکِ آزادی اور مودی سرکار کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف گھروں سے باہر نکلیں گے تو بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے غُنڈے ان مظلوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتلِ عام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو مودی سرکار کے کشمیر کو حوالے سے غیرانسانی فیصلے کے بعد سےاٹھارہ دن کرفیو کا نفاذ ہے۔

علی رضا سید نے کہا کہ مظلوم کشمیری ایک عذابِ مسلسل کا شکار ہیں۔ ایک طرف تو وہ غذا اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں اور اوپر سے بھارت حکومت نے وہاں آرایس ایس کے غنڈے بھیج دئیے ہیں جو کشمیریوں پر تشدد کا بازار گرم کئیے ہوئے ہیں۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین  علی رضا سید نے کہا کہ ان دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اپنے ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں،امریکی ہاؤس آف ٹیکساس میں قرارداد


متعلقہ خبریں