اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکہ پر پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت خرم اور ثقلین کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی: ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید چار زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

آئی جی پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ایک ٹیم ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اور دوسری ٹیم ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کی گئیں۔


متعلقہ خبریں