نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی رپورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ 

نیب نے زیر حراست نائب صدر ن لیگ سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو دو ہزار آٹھ میں چوہدری شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے شیئرز منتقل ہوئے۔

قومی احتساب بیورو کی تفتیشی  رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کو دو ہزار آٹھ میں سعید سیف بن جبر السعیدی کی جانب سے چورانوے لاکھ نو ہزار روپےکے شئیر منتقل ہوئے۔

شیخ ذکاءالدین نامی شہری نے بیس لاکھ اکیس ہزار، ہانی احمد جموں نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کوستانوے ہزار کے شیئرز منتقل کئے، دو ہزار دس میں مریم صفدر کی جانب سے یوسف عباس کو ستر لاکھ اور نواز شریف کو پچاس لاکھ روے کے شیئرز ٹرانسفر کئے گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں دو ہزار تیرہ کے دوران بیرون ملک سے تیرہ کروڑ روپے  آئے، یہ رقم پانچ ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ہی بنک میں منتقل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


متعلقہ خبریں