بھارت کے سابق وزیر خزانہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

بھارت کے سابق وزیر خزانہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدم برم کو حساس اداروں نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سمیت دیگر اداروں نے سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ چدم برم پر بدعنوانی کا الزام ہے جس پر انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے 28 روز تک اپنی تحویل میں رکھیں گے۔

چدم برم نے اپنی ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے چدم برم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

سی بی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کانگریس جماعت کے مرکزی دفتر میں روپوش تھے اور تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔

دوسری جانب بھارت کی کانگریس جماعت نے اپنے سینئر رہنما کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید کے بعد مخالفین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’مغربی ممالک بھارت پر دباؤ ڈالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے‘

کانگریس جماعت نے چدم برم کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چدم برم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں