مسئلہ کشمیر پر ایران بھی پاکستان کا ہم آواز

مسئلہ کشمیر پر ایران بھی پاکستان کا ہم آواز

فائل فوٹو


تہران: ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منصفانہ پالیسی اختیار کرے اور وہاں ظلم کو روکے۔

بھارت کو دوٹوک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مزید ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بھارت سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے متعلق منصفانہ پالیسی اپنائے اور کشمیریوں کے استحصال کو روکے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت برطانیہ جان بوجھ کر خطے میں ایک زخم چھوڑ گیا جس کی وجہ سے کشمیر میں تنازع جاری رہا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برطانوی راج کے شیطانی اقدامات کا نتیجہ ہے اور برطانیہ نے جان بوجھ کر اسے غیرحل شدہ چھوڑا۔


متعلقہ خبریں