بادی النظر میں دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت

بادی النظر میں دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پیر کو دانیال عزیز کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بطور پراسیکیوٹر نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

دانیال عزیز کی جانب سے علی رضا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینا چاہتے ہیں۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ آپ کو قانونی مشورہ نہیں دے سکتا، قانونی مشورے دینے بند کردئیے ہیں۔

ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو 15 اور 21 دسمبر کے بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں