ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

دوسری جانب شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 30 سے 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی44، سکھر، دادو، شہیدبینظیرآباد، روہڑی42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں