اسٹاک مارکیٹ 911 پوائنٹس کے اضافے پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

جمعرات کے روز مارکیٹ 30 ہزار 972 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 190.26 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 163 کی سطح پر پہنچ گئی۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان قائم رہا اورکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 911 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔

 

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 176,016,850 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,898,642,933 بنتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 553 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 419 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 682 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 106,220,850 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,938,657,713 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں