وفاقی حکومت نیا پی ٹی اے چئیرمین منتخب کرنے میں ناکام


اسلام آباد: وفاقی حکومت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا نیا چئیرمین منتخب کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آنے والے دنوں میں نئے چئیرمین کے تقرری کے لیے اشتہار دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کے لیے خاور کھوکھر، مشتاق بھٹی، سعد امان اور طلعت عباس کے نام زیر غور ہیں۔

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں شارٹ لسٹ امیدوارں میں سے کسی ایک کے بھی منتخب ہونے کی صورت میں فیصلہ دوبارہ عدالت میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے کا نظام گزشتہ کچھ عرصے سےادارے کے چئیرمین اور ممبرفنانس کی عدم موجودگی میں تعطل کا شکار ہے۔

گیارہ نومبر 2017 کو ڈاکٹر اسماعیل شاہ کی بطور چئیر مین معینہ چار سال کی مدت کے اختتام کے بعد سے چئیرمین کا عہدہ خالی ہے۔

21 دسمبر 2017 کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو 30 دن کے اندرنیا چئیر مین منتخب کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم 30 جنوری کو عدالت کی جانب سے دی گئی معیاد پوری ہونے کے باوجود پی ٹی اے نئے چئیر مین کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کی اگلی سماعت 26 فروری کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں