جینو سائیڈ واچ نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کردیا

جینو سائیڈ واچ نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کردیا

سری نگر: انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’جینو سائیڈ واچ‘ نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرالرٹ جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جینو سائیڈ واچ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی قابض افواج اب تک 70 ہزار کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے جب کہ 1989 سے لے کر 2006 تک کے درمیانی عرصے میں 50 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارت کی قابض انتظامیہ کی جانب سے مسلط فوجی آمریت جابرانہ اقدامات کی ایک شکل ہے جب کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نظریہ ہندو توا اس کی واضح علامت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کی گھمبیر صورتحال دیکھ کر جینو سائیڈ واچ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جینو سائیڈ واچ کی جانب سے جاری کردہ ’انتباہ‘ پر واضح کیا ہے کہ وہ انتہائی گھمبیر صورتحال میں الرٹ جاری کرتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ وادی چنار پر دنیا کو اپنی خاموشی توڑنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو ممکنہ راستے ہیں ہم وہ اختیار کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 17واں روز، وادی لہو لہو

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نوجوان بچوں اور بچیوں کو اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے پوری وادی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ خوف و ہراس کی فضا میں والدین اپنے بچوں کو کیسے اسکول بھیج سکتے ہیں؟

مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر خدشہ ظاہر کیا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ہر شہر میں روزآنہ مقبوضہ وادی چنار کے مظلوم لوگوں کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں