’عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے‘

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور بربریت کا نوٹس لے۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار دنیا میں مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ’آج ہم دنیا کی توجہ ان کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جو کہ انتہا پسند بھارتی ریاست کی جارحیت اور ناجائز قبضے کے باعث تمام بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کا حق بھی چھین لیا ہے، ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور نماز عیدالاضحی پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں بھی انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ کشمیر کے معاملے پر فوری اپنا رد عمل دے۔


متعلقہ خبریں