دل میں تکلیف کے باعث اعجاز شاہ اسپتال منتقل


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو طبی معائنے کے لیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اسپتال میں سینیئر ڈاکٹرز وزیر داخلہ کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔

اعجاز شاہ کو دل میں تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی لایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں