ریلوے لیبر یونین کا 10ستمبر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کی ملاقات کااعلامیہ جاری ملاقات نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق مشاورتی عمل کاحصہ تھی،اعلامیہ ڈی جی آئی ایس آئی کےتقررکےلیےوزارت دفاع کی جانب سےنام بھیجےگئے،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان نےتمام نامزد افرادکاانٹرویوکیا،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کےدرمیان حتمی مشاورت ہوئی،اعلامیہ مشاورت کےبعدلیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کےنام کی منظوری دی گئی،اعلامیہ نئےڈی جی آئی ایس آئی20نومبر2021سےعہدےکاچارج سنبھالیں گے،اعلامیہ

فوٹو: فائل


لاہور:ریلوے لیبر یونین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 10 ستمبر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیاہے۔ 

ریلوے لیبر یونین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 28 اگست کو ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں احتجاج  بھی کیا جائے گا۔ 5ستمبر کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا جائے گا۔

مطالبات کے حوالے سے لیبر یونین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریلوے لیبر یونیین کے ملازمین کے اسکیلز کی اپ گریڈیشن ، ٹیکنیکل الاؤنس اور ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کیا جائے۔

ریلوے لیبر یونین لیڈرسرفراز خان نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  ریلوے انتظامیہ ہمارے مطلبات پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،اگر ایک ہفتے تک سکیلز کی اپ گریڈیشن ، ٹیکنیکل الاؤنس اور ٹی ایل ملاز مین کو کنفرم کرنے کی سفارشات نہ بھجوائی گئیں تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہو گا۔

یونین صدر کا کہناہے کہ اب مزید زیادتی برداشت نہیں کریں گے مطالبات پورے نہ ہوئے تو 10 ستمبر کو ملک بھر میں ٹرینوں کا پہیہ جام کرں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید کی قیادت میں وزارت ریلوے کی ایک سالہ کارکردگی

گزشتہ 12 ماہ کے دوران ریلوے کے مسافروں میں 44 لاکھ کا اضافہ ہوا


متعلقہ خبریں