ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کے ریکارڈ میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 13 لاکھ 60 ہزار زیادہ اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔

ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے سربراہ بختیار محمد کے مطابق 21 اگست 2019 تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی تھی، یہ تعداد گزشتہ سال 15 لاکھ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو کہ حوصلہ افرا بات ہے۔

بختیار محمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافے پر ایف بی آر چیٔرمین شبر زیدی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2018 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2.13 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں کم ہوکر 579 ملین ڈالر رہ گیا، جو کہ مجموعی خسارے کا 72 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوکر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد رہ گیا۔ 2018 میں یہ جی ڈی پی کا 8.3 فیصد تھا۔


متعلقہ خبریں