جعلی شادیوں کے بہانے پاکستانی لڑکیوں کو چین لے جانے کا سلسلہ جاری

11 چینی باشندے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

فوٹو: فائل


لاہور:جعلی شادیوں کے بہانے پاکستانی لڑکیوں کو چین لے جانے کا سلسلہ تھم نہیں  سکا بلکہ جاری و ساری ہے، لاہور میں ایک اور گینگ دھر لیا گیا، گروہ کی زیر حراست دو لڑکیاں بھی بازیاب کرائی گئی ہیں۔ 

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا دھندہ جاری ہے۔لاہور میں ایک چینی باشندہ مقامی ایجنٹ سمیت ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزموں کو تیسرا ساتھی چین روانہ ہو چکاہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزم  دو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ویزے کیلئے چینی سفارتخانے لے جاتے ہوئے پکڑے گئے،ایک  پندرہ سالہ لڑکی کا نکاح ایک ماہ پہلے ٹیلی فون پر چین میں کسی شخص کے ساتھ  کروایا گیا۔

بازیاب ہونے والی لڑکیوں نے اصلیت سامنے آنے پر ملزمان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

گرفتار چینی باشندے کے موبائل فون سے درجنوں لڑکیوں کی تصاویر برآمد ہوئیں ہیں، ملزموں کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے اس سے پہلے جعلی شادیوں کے نام پر فراڈ کرنیوالی دو خواتین سمیت تیس چینی باشندے اور بارہ مقامی افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کارروائی ،8  چینی  باشندے گرفتار

11 چینی باشندے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل


متعلقہ خبریں