وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف اقدامات بھی زیر بحث آئے ہیں۔

خیال رہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں