باکسر عمران خان نے اپنی تیسری اولاد کی جنس کا اعلان کر دیا


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ و معروف میک اپ آرٹسٹ فریال مخدوم کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اب یہ ننھا مہمان لڑکا ہو گا یا لڑکی اس کا اعلان دونوں نے ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔

فریال مخدوم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناصرف تیسری بار ماں بننے کا اعلان کیا بلکہ بہت دلچسپ انداز میں اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ وہ ایک بیٹے کی ماں بنیں گی۔

ویڈیو میں فریال مخدوم اور عامر خان کو بہت سے غباروں کے ساتھ موجود ہیں۔ دائیں جانب گلابی، بائیں جانب نیلے جبکہ درمیان میں سیاہ رنگ کا ایک بڑا غبارہ دِکھایا گیا ہے۔ نیلے رنگ کے غبارے لڑکے جبکہ گلابی رنگ کے غبارے لڑکی کی آمد کا پتہ دینے کے لیے لگائے گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

**GENDER REVEAL** We’re having Baby no. 3 ???? what will it be?! ???? Big shout out to @luxe.balloon.co #genderreveal

A post shared by Faryal Makhdoom Khan (@faryalmakhdoom) on

فریال مخدوم نے ویڈیو میں یہ اعلان کیا کہ وہ تیسری بار ماں بننے والی ہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا ہو گا یا بیٹی اس کا سراغ عامر خان سیاہ غبارے کو پھاڑ کر لگائیں گے۔ اس کے بعد عامر خان نے مکا مار کر غبارہ پھاڑا اور اعلان کیا کہ ان کے ہاں اس بار بیٹے کی آمد ہو گی۔

واضح رہے کہ عامر اور فریال نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان جس طرز پر کیا ہے وہ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ لوگ آج کل اسی طرح کے دلچسپ طریقوں کے ذریعے اپنے دوستوں کو ہونے والے بچے کا جنس بتاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں