پرویز مشرف کے خلاف جاری سنگین غداری کیس میں وکیل دفاع مقرر

جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نےسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری سنگین غداری کیس میں ایڈووکیٹ رضا بشیر کو ان کا نیا وکیلِ دفاع مقرر کردیاہے۔

سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے  وزارت قانون کو سابق صدرپرویز مشرف  کے نئے وکیل کے اخراجات کی ادائیگی کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وکیل دفاع مقرر کرنے کے لیے 14 وکلا ء کے ناموں پر مشتمل فہرست عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔

عدالت نے پرویز مشرف کا نیا وکیلِ دفاع مقرر کرنے کے لیے وزارت قانون سے وکلا کی فہرست مانگی تھی جسے سیکریٹری قانون نے جمع کروایا۔

مذکورہ فہرست میں سے خصوصی عدالت نے وکیل رضا بشیر کو سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا وکیلِ دفاع مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے: سنگین غداری کیس:التوا کیلئے دی گئی مشرف کی درخواست مسترد


متعلقہ خبریں